یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی سامان کو ضائع کردیا ہے۔
غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں کئی ماہ سے اسرائیلی بمباری کے ساتھ ساتھ فاقہ کشی کے شکار غزہ کی پٹی کو جانے والے تمام امدادی ٹرکوں پر لدے سامان کو زمین پر پھینک کر ضائع کر دیا ہے۔غیرملکی ذرائع کے مطابق 7 مئی کو اسرائیلی فورسز کی طرف سے رفح سرحدی چوکی پر قبضے اور بندش کے باعث غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرکوں کی تعداد میں نمایا طور پر کمی واقع ہوئی ہے۔
غزہ میں رہنے والے فلسطینی جو کہ بمباری کی زد میں ہیں اور اس کی وجہ سے بھوک کے شکار ہیں اسرائیلی اس علاقے میں جانے والے امدادی ٹرکوں کو روک رہے ہیں اور تمام امدادی سامان کو ضائع کررہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی یہودی آباد کاروں نے غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کو مقبوضہ مغربی کنارے میں روک دیا۔ یہودی آباد کاروں نے امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کو روکا اور غزہ جانے کی منصوبہ بندی کیے گئے امدادی سامان کو راستے میں پھینک کر ضائع کردیا۔