پشاور میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ذیشان شہریوں کو ایران سے ترکی کا بارڈر پار کروانے کے لیے 3 لاکھ روپے فی کس لیتا تھا جبکہ اس کے برعکس متاثرہ شہریوں کو بارڈر سکیورٹی نے ایران سے ڈیپورٹ کردیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ سے متعلق رپورٹ درج تھی، ملزم ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت میں پیش ہوا جہاں پر ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔