حالیہ بجٹ میں ضلع لوئردیر کے منظور شدہ اہم میگا پراجکٹس کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ان ڈراپ کئے جانے والے پراجیکٹس میں دیر یونیورسٹی، سپورٹس کمپلیکس، پنجکوڑہ لفٹ رائٹ کنال اور دیرموٹروے وغیرہ شامل ہیں۔علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ذرائع نے کہا ہے کہ 10 سال گزرنے جانے کے باوجود فنڈز کمی کے باعث 60 کروڑ روپے کی لاگت سے تالاش بائی پاس منصوبے کو مکمل نہیں کیا جا سکا ہے۔دوسری طرف عملے کی تعیناتی کرنے اور اربوں روپے کا سامان خریدنے کے باوجود بھی میڈیکل کالج میں کلاسز کا اجرا نہیں کیا جاسکا ہے۔ضلع لوئردیر کے سماجی حلقوں کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجرا اور ڈراپ منصوبوں کو دوبارہ سے فعال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ بجت میں دیر یونیورسٹی سمیت کئی اہم پراجیکٹس کو ڈراپ کر دیا گیا ہے.