Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اپریل 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • واشنگٹن میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار تشویش، امریکی صدر کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
    • واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام محفوظ رہے، گرفتار حملہ آور ٹیچر نکلا
    • پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان اب سہولت کار سے ثالث کا کردار اختیار کر لیا
    • پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دیدی
    • ایران امریکہ مذاکرات: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا
    • پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلام آباد سے عمان روانہ
    • پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا
    • بہترین حکمت عملی اور مؤثر سفارتکاری کے باعث پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بالی وڈ اداکار فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے
    اہم خبریں

    بالی وڈ اداکار فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

    مئی 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Bollywood actors spoke in favor of Palestinians
    Share
    Facebook Twitter Email

    فلسطین کے شہر رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی حملے  ہوئے ہیں۔ان حملوں  نے آخرکار بالی وڈ اداکاروں کے ضمیر کو بھی جگا دیا ہے۔

    دو روز قبل اسرائیلی فوج نے رفح میں محفوظ قرار دیے گئے علاقے میں موجود کیمپ پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 75 سے زائد فلسطینی زندہ جل کر شہید ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی درجنوں فلسطینی جھلس کر زخمی بھی ہوگئے تھے۔اسرائیلی بمباری کی وجہ سے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں آگ لگ گئی تھی جس میں بڑی تعداد میں شہادتیں ہوئی ہیں۔ اس کے بعد رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر ایک اور اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 21 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    اس ظلم کو دیکھتے ہوئے اب معروف بالی وڈ اداکار اور اداکارائیں اسرائیلی مظالم کے خلاف بول پڑیں ہیں۔اداکارہ سونم کپور نے فلسطین کے معصوم بچوں کے لیے آواز بلند کی ہے۔ اس سے قبل بھی سونم کپور فلسطین کے حق میں تھی۔اب انہوں نے فلسطین کے حق میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد اسٹوریز پوسٹ کیں۔سونم نے رفح کی تازہ ترین صورتحال اور شہدا کی تعداد کے حوالے سے اسٹوریز شیئر کیں ہیں،انہوں نے ساتھ ہی انسٹاگرام پر وائرل ایک ٹیمپلیٹ شیئر کیا جس میں لوگ تصاویر کو پوسٹ کرکے اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں، اس اسٹوری میں لکھا تھا ‘آل آئز آن رفح’ (تمام نظریں رفح پر ہیں)۔

    اس اسٹوری کو پوری دنیا کے مسلمانوں سمیت فلسطین کے لیے آواز اٹھانے والوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔اس ہی حوالے سے اداکارہ سمانتھا نے اسرائیلی جارحیت اور معصوم فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔بھارتی اداکار ورون دھون نے بھی رفح کے وائرل ٹیمپلیٹ میں اپنی اسٹوری پوسٹ کی اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کی ہے۔سپر اسٹار کرینہ کپور نے بھی یونیسیف کی ایک پوسٹ اسٹوری کو شیئر کیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہےکہ کس طرح کیمپوں میں سے شہید اور جھلسے ہوئے بچوں کی تصاویر سامنے آرہی ہیں، کس طرح ہزاروں فلسطینی بچوں اور لوگوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا ہے۔ان پوسٹ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    اسی طرح حال ہی میں فلم ‘لاپتہ لیڈیز’ اور ویب سیریز ‘ہیرا منڈی’ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والی ابھرتی ہوئی اداکارہ پراتیبھا رنتا نے بھی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔اس کے علاوہ ملائیکہ اروڑا، رشمیکا مندانہ، سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم خان، پلک تیواری، سوناکشی سنہا، عالیہ بھٹ اور مادھوری ڈکشت نے بھی سانحہ رفح پر اپنی اپنی  آوازوں کو بلند کیا ہے۔ 

    Palestinians فلسطینیوں
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعید الاضحیٰ پاکستان میں کس تاریخ کو منائی جائے گئی؟
    Next Article حالیہ بجٹ میں ضلع لوئردیر کے منظور شدہ اہم میگا پراجکٹس ڈراپ کر دیئے گئے
    Mahnoor

    Related Posts

    واشنگٹن میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار تشویش، امریکی صدر کیلئے نیک تمناوں کا اظہار

    اپریل 26, 2026

    واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام محفوظ رہے، گرفتار حملہ آور ٹیچر نکلا

    اپریل 26, 2026

    ایران امریکہ مذاکرات: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

    اپریل 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    واشنگٹن میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار تشویش، امریکی صدر کیلئے نیک تمناوں کا اظہار

    اپریل 26, 2026

    واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام محفوظ رہے، گرفتار حملہ آور ٹیچر نکلا

    اپریل 26, 2026

    پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان اب سہولت کار سے ثالث کا کردار اختیار کر لیا

    اپریل 26, 2026

    پی ایس ایل 11، لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

    اپریل 25, 2026

    ایران امریکہ مذاکرات: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

    اپریل 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.