ذرائع کے مطابق پاکستان میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آیا ہے، جس سے 2024 میں ملک میں کیسز کی کل تعداد پانچ ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تازہ ترین کیس کوئٹہ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دو سالہ بچے کا ہے جس میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (WPV1) کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے اس سال پاکستان میں پولیو کے پانچویں کیس کی تصدیق کی ہے۔یہ 2024 میں پولیو کا پانچواں کیس ہے کیونکہ اس سے قبل پاکستان میں چار کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ایک کیس سندھ جبکہ تین کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔ملک میں گزشتہ سال پولیو کے چھ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے چار خیبر پختونخوا اور دو کراچی سے تھے۔