سعودی عرب میں دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد عازمینِ حج پہنچ گئے ہیں جو کہ فریضۂ حج 1445 ہجری ادا کریں گے۔
اس سال تقریباً 4 لاکھ سعودی عرب کےمقامی عازمین جبکہ اس کے برعکس 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی عازمین فریضۂ حج سعودی عرب میں ادا کریں گے۔ آج سے حج کے مناسک کی ادائیگی کا پہلہ مرحلہ باقاعدہ شروع ہو جائے گا۔دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمینِ حج منی روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں،آج سے ہی عازمین کی منیٰ روانگی کا عمل جاری رہے گا۔سب سے پہلے عازمینِ حج مناسکِ حج کی ادائیگی کے لیے بیت اللّٰہ شریف کا طواف کرتے ہیں جس کو طوافِ قدوم کہا جاتا ہے، جس کے بعد حجاج کرام منیٰ پہنچتے ہیں۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمینِ حج منیٰ روانہ ہونے کے لیے بالکل تیار ہیں۔
آج عازمین کی منیٰ روانگی کا عمل جاری رہےگا،حجاج کرام کو 12 ہزار سے زائد بسوں کے ذریعے منیٰ تک پہنچایا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی بےشمار حجاجِ کرام بیت اللّٰہ سےپیدل سفر کر کے بھی منیٰ کی خیمہ بستی تک پہنچیں گے۔بیشتر عازمینِ حج آج وادیٔ منیٰ میں قیام کریں گے اور پھر اس کے بعد فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے۔ کل وقوفِ عرفہ ادا کیا جائے گا۔