ہری پور کے علاقہ خانپور گائوں کھوئی بگراں میں جنگل سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق لاش مکمل طورپر مسخ شدہ ہے۔جس کی وجہ سے شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس موقع پر ہی موجود ہے جبکہ لاش کی حالت انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے لاش کو ہسپتال منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانپور میں منتقل کیا جائے گا۔جدھر اس نامعلوم شخص کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔