Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کامٹیک اقدام کے تحت تعاون کے فروغ کے لیے نمل یونیورسٹی کے وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کا دورہ
    • پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلیے نیب سے مدد طلب
    • گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت قدرتی حسن کو معاشی ترقی کا مؤثر ذریعہ بنانے کیلیے اہم اقدامات
    • آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
    • بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ، برطانوی پارلیمان میں بحث، انسانی حقوق سے متعلق تشویش کا اظہار
    • فوزیہ کوفی نے افغان طالبان رجیم کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا
    • برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم شہباز شریف
    • سولر صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا کوئی منصوبہ نہیں، پاور ڈویژن
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

    جون 27, 2024Updated:جون 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    An alarming increase in the number of out-of-school children in Khyber Pakhtunkhwa
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا میں سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

    اسلام آباد: (تحسین اللہ تاثیر) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت 2 کروڑ 62 لاکھ سے زائد  بچے سکول سے باہر ہیں۔ صرف خیبر پختونخوا میں 46 لاکھ 77ہزار  سے زائد بچے سکولوں نہیں جاتے۔تازہ اعداد شمار کے مطابق  خیبرپختونخوا کے بندوبستی اضلاع میں 36 لاکھ 71ہزارسے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ قبائلی اضلاع میں 10 لاکھ 6 ہزار سے زائد بچے سکول نہیں جاتے۔
    صوبائی محکمہ تعلیم کے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بندوبستی اضلاع میں 22 لاکھ 89 ہزار سے زائد لڑکیاں اور  13 لاکھ 81 ہزار سے زائد لڑکے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ ضم اضلاع میں 3 لاکھ 60 ہزارسے زائد لڑکے، 6 لاکھ 45 ہزار لڑکیاں سکول نہیں جاتے ہیں۔

    اگر آسان حساب لگایا جائے تو بندوبستی اضلاع میں 47 فیصد لڑکیاں اور 27 فیصد لڑکے سکولوں میں تعلیم سے محروم ہیں، اسی طرح ضم اضلاع میں 74فیصد لڑکیاں اور 38 فیصد لڑکیاں سکولوں سے باہر ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سکول سے باہر بچوں میں‌ 74 ہزار سے زائد خصوصی بچے اور 20 ہزار کمسن خواجہ سراء بھی شامل ہیں۔محکمہ تعلیم نے سکول سے باہر بچوں کے بنیادی وجوہات  غربت، بے روزگاری اور تعلیم کی آگاہی نہ ہونا قرار دیاہے۔

    ماہرین تعلیم کہتے ہیں کہ  ان بچوں کو سکول سے باہر ہونے میں حکومتی نااہلی اور عدم توجہ بڑی وجہ ہے۔ حکومت کی غیر سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صوبائی تعلیمی بجٹ نمک میں آٹے کے برابر بھی نہیں۔ تعلیمی ایمرجنسی کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے تعلیمی بجٹ میں سو فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔اسی طرح تعلیمی اداروں میں کمپیوٹر اور ٹیکنیکل تعلیم دینا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت کو اس پر بھی کام کرنا چاہئے۔ماہرین تعلیم کے مطابق  سکول سے باہر بچوں کی بڑھتی تعداد قابو کرنے کیلئے پیرنٹ ٹیچر کونسل کو بااختیار بنایا جائے تب ہی اس چیلنج پر قابوپانا ممکن ہوجائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا
    Next Article علی امین گنڈاپور نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    کامٹیک اقدام کے تحت تعاون کے فروغ کے لیے نمل یونیورسٹی کے وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کا دورہ

    جون 4, 2026

    پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلیے نیب سے مدد طلب

    جون 4, 2026

    آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

    جون 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کامٹیک اقدام کے تحت تعاون کے فروغ کے لیے نمل یونیورسٹی کے وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کا دورہ

    جون 4, 2026

    پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلیے نیب سے مدد طلب

    جون 4, 2026

    گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت قدرتی حسن کو معاشی ترقی کا مؤثر ذریعہ بنانے کیلیے اہم اقدامات

    جون 4, 2026

    آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

    جون 4, 2026

    بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ، برطانوی پارلیمان میں بحث، انسانی حقوق سے متعلق تشویش کا اظہار

    جون 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.