راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا.
کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشنز، بارڈر مینجمنٹ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
انہوں نے افسران اور جوانوں کو چوکس رہنے اور آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھی جائے گی۔
دہشت گرد جہاں بھی ہوں، انہیں بھرپور جواب دیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دی جائے گی۔

