Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, نومبر 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر
    • دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی، 3300 ایکڑ اراضی ہموار
    • پشاور میں گرینڈ صفائی آپریشن، 80 فیصد علاقوں میں صفائی مکمل
    • افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ، سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی
    • افغانستان میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
    • گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ میں کاروبار آسان بنانے کے لیے سنگل ونڈو نظام متعارف کرانے کی ہدایت
    • مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ثمر ہارون بلور نے خیبرپختونخوا کے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کا بھی چارج بھی سنبھال لیا
    • خیبرپختونخوا میں سابقہ حکومے کی جانب سے 3 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » معدنیات پر پہلا حق عوام اور دوسرا صوبےکا ہوگا،سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں،گورنر فیصل کریم کنڈی
    خاص خبریں اکتوبر 23, 2026

    معدنیات پر پہلا حق عوام اور دوسرا صوبےکا ہوگا،سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں،گورنر فیصل کریم کنڈی

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چارسدہ میں شہید ڈی ایس پی عمران الدین اور سپاہی کاظم جان کی رہائش گاہوں پر آمد کے موقع پر جاں بحق اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور درجات کی بلندی و ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

    چارسدہ: اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی اور انہیں قابو کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔

    گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہماری فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز نے ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔

    گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بعد چھوڑا گیا اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گیا، افغانستان کے ساتھ سرحد بہت طویل ہے، کہیں نہ کہیں سے سرحدی نگرانی میں خلا رہ جاتا ہے، دہشت گردوں کے پاس ایسا جدید اسلحہ موجود ہے جو ہمارے پاس بھی نہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے واضح کیا ہے کہ عوام کو دہشت گردوں سے الگ رہنا ہوگا، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران ضمنی نقصان کا خدشہ موجود رہتا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ دہشت گردوں کو اپنے درمیان پناہ نہ دیں اور ان سے خود کو الگ رکھیں ۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کرکے پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے، محسن نقوی نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس کو جتنے اسلحے اور فنڈز کی ضرورت ہوگی، فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے صوبے کو 800 ارب روپے ملے لیکن یہ رقم خرچ نہیں کی جا سکی، دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی اور دہشت گردوں کو قابو کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ماضی میں صوبائی حکومت دہشت گردوں اور افغانستان کے معاملے پر بیان دینے سے بھی گریز کرتی تھی ۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ جو پاکستان کے خلاف ہوگا اور آئین کو تسلیم نہیں کرے گا، اس کے ساتھ مذاکرات یا کسی قسم کی رعایت نہیں ہونی چاہیے ۔

    معدنی وسائل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ہمارے پاس معدنی وسائل تو ہیں لیکن انہیں بروئے کار لانے کے لیے درکار وسائل کی کمی ہے، معدنیات کی تلاش اور نکالنے کے لیے پاکستانی کمپنیوں کو پہلی ترجیح دی جائے گی، اگر پاکستانی کمپنیوں کے پاس مطلوبہ وسائل نہ ہوئے تو بیرونی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ معدنیات پر پہلا حق عوام، دوسرا صوبے اور اس کے بعد کسی تیسرے فریق کا ہوگا، امن کے قیام کے بعد معدنی وسائل اور سیاحت کے شعبوں کو ترقی دینا چاہتے ہیں ۔

    سہیل آفریدی سے متعلق سوال پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سہیل آفریدی محفوظ ہاتھوں میں ہیں، مستقبل کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوزیراعظم نے خیبر پختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کے فنڈز کی یقین دہانی کرائی ہے،گورنر فیصل کنڈی
    Next Article کور ہیڈ کوارٹرز پشاور: عوامی حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

    نومبر 2, 2026

    دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی، 3300 ایکڑ اراضی ہموار

    نومبر 2, 2026

    پشاور میں گرینڈ صفائی آپریشن، 80 فیصد علاقوں میں صفائی مکمل

    نومبر 2, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر

    نومبر 2, 2026

    دشت ویلی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زرعی ترقی، 3300 ایکڑ اراضی ہموار

    نومبر 2, 2026

    پشاور میں گرینڈ صفائی آپریشن، 80 فیصد علاقوں میں صفائی مکمل

    نومبر 2, 2026

    افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ، سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی

    نومبر 2, 2026

    افغانستان میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ اور لانچ پیڈز موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

    نومبر 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.