ضلع سوات کے علاقے خوازہ خیلہ آسالہ کے مقام پر نجی سکول کی بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے کی وجہ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 30 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔
نجی سکول بس حادثے کا شکار ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچی اور اس کے ساتھ ہی امدادی کارروائیاں بھی شروع کر دی۔تمام متاثرہ بچوں کو خوازہ خیلہ کے ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ان میں سے چار شدید زخمی بچوں کو سیدو شریف ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
تحصیل خوازہ خیلہ ہسپتال میں ایمرجنسی کو نافذ کر دیا گیا ہے۔سکول ذرائع کے مطابق اس بس میں سوار بچوں کی تعداد 50 سے زیادہ تھی۔ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے زخمی طلباء و طالبات کی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔اس لسٹ میں طالبات کی تعداد زیادہ ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس سکول بس حادثے میں 34 افراد زخمی جبکہ ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔
بسیں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ انتہائی پرانی ہیں،اس لئے ان پرانے زمانے کی بسوں میںسفر کرنا کسی بھی خطرے سے خالی نہیں ہے.