آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق یہ فائنل شام کو ساڑھے 7 بجے کے قریب شروع ہوگا،ابھی تک دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے، اس لیے دنوں ٹیموں کو میچ میں رکاوٹ کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی صبح چار بجے اور نو بجے کے درمیان بارش کا تقریباً 50 فیصد امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بارش کی متوقع صورتحال کو دیکھتے ہوئے فائنل میچ کو پورا مکمل کرنے کے لیے 190 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا،اس کے لئے دونوں ٹیموں کو کم از کم 10 اوورز کے لیے بیٹنگ کرنا ہوگی۔اور اگر ہفتے کو اضافی وقت کے باوجود بھی کم از کم 10 اوورز کا میچ نہ ہو سکا تو فائنل میچ کو ایک ریزرو دن ہوگا جو کہ پھر اتوار 30 جون کو کھیلا جائے گا۔
اس کے برعکس اگر میچ پہلے سے جاری ہوا تو اتوار کے روز میچ وہیں سے شروع کیا جائے گا جدھر سے گزشتہ روز ختم ہوا تھا یعنی کہ نئے سرے سے دوبارہ سے شروع نہیں کیا جائے گا۔اس سب صورتحال کے باوجود بھی اگر برسات کی وجہ سے فائنل میچ جاری نہ رکھا جاسکا تو پھر دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دے دیا جائے گا۔