Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, مئی 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ،امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ
    • آن لائن جوئے کی وبا اور ہماری نئی نسل کی بقا کی جنگ
    • پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم
    • پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ
    • قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف
    • خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش
    • فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم
    • خیبر ٹیلی ویژن کا مقبول شو “پخیر راغلے” ناظرین کی توجہ کا مرکز
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سیاسی عدم تحفظ سے دوچار حکومت کا تباہی بجٹ منظور
    اہم خبریں

    سیاسی عدم تحفظ سے دوچار حکومت کا تباہی بجٹ منظور

    جولائی 2, 2024Updated:جولائی 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر نیوز کے پروگرام خیبر آن لائن میں وفاقی حکومت کی طرف سے منظور اور نافذ کیے گئے بجٹ پر خصوصی گفتگو ہوئی ہے، پروگرام میں بات کرتے ہوئے چارسدہ سے ایک کالر شاکر اللہ نے کہا کہ انتخابات ہونے کے بعد ایک امید پیدا ہوگئی تھی کہ شاید مہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف مل جائے گا مگر وفاقی بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسز تمام توقعات کے برعکس ہیں۔

    ایک دوسرے کالر نے نوشہرہ سے پروگرام میں اپنے رائے دیتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی بلوں سے شدید پریشان ہے وہ خود ایک سرکاری ملازم ہے اور اپنی تنخوا میں بجلی کے جو بل آرہے ہیں ادا کرنے سے قاصر ہیں۔

    لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کے حوالے سے پروگرام شریک تجزیہ کار محمد وسیم نے کہا حکومت نے فیصلے کیا ہے کہ وہ تقریبا 17 سو ارب روپے کے بقایا جات کی ریکوری کے لئے حفیہ ایجینسیز ایم آئی اور آئی ایس آئی کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائے گی اور یہ افسران ڈسٹریبوشن کمپنیز کی سربراہی کرتے ہوئے ریکوری کرائے گی، یہ تجرباتی بنیادوں پر ہوگا، اس کی شروعات ملتان سے ہوگی اور اگر کامیاب ہوا تو ملک کے دیگر علاقوں تک اس کو پھیلایا جائے گا۔ اس فیصلہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت بظاہر ریکوری کرنے میں خود ناکام ہے اور اب یہ معاملہ بھی سیکورٹی اداروں کو سونپ دیا گیا ہے۔

    ہنگو سے ایک کالر عبدالرحمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی لوڈشیڈنگ سے بہت تنگ ہے، بل دیں بھی تو کیسے بجلی اتی نہیں اور بل آجاتے ہیں، عبدالرحمان نے صوبے کے بجلی مسائل حل کرنے کیلئے آرمی چیف کو اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

    پروگرام میں بات کرتے ہوئے سیار علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جو گزشتہ دس سالوں سے صوبے میں برسراقتدار ہے بجلی کا مسلہ حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور اپنی ناکامی کا ملبہ وفاقی حکومت پر ڈال کر خود کو بری الزمہ کردیتے ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت بشمول عمران خان نے کئی بار بتایا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے مگر یہ صلاحیت آج تک بروئے کار نہیں لائی گئی۔ خیبر پختونخوا میں بجلی چوری کا مسلہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ سنگین ہے مگر صوبائی حکومت اس اہم مسلے کو حل کرنے میں بھی ناکام ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں محمد وسیم نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو وفاقی حکومت کیلئے مسائل بہت زیادہ اور بہت گھمبیر ہے، موجودہ صورتحال جو ٹیکس بھرا بجٹ پیش کیا گیا ہے یہ نواز شریف اور مسلم لیگ کے لئے سیاسی طور خود کشی ہے، سمجھ سے بالاتر ہے مسلم لیگ آگے جاکر کیسے سیاست کرے گی اگر انکی عوام دشمن پالیسیاں جاری رہی۔

    پروگرام کے آخر میں دونوں شرکا نے اے این پی کی جانے سے لگائے ایک سنگین الزام پر بھی بات کی جسمیں پارٹی کی سینئر قیادت نے الزام لگایا کہ ٹی ٹی پی دورے حکومت میں دہشگردوں سے مزاکرات کے دوران جن دہشتگردوں کو واپس لایا گیا ہے کہ انکا ایک گروپ بنا کر پی ٹی آئی کا ارم یعنی اسلحہ بردار گروپ بنایا گیا ہے۔ جو ایک مخصوص نام سے کام کررہا ہے۔ یہ ایک سنگین نوعیت کا الزام ہے پی ٹی آئی کو اس حوالے وضاحت دینی چاہیے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleریاست کے خلاف مسلح جدوجہد بغاوت تصور کی جائے گی، اسلامی نظریاتی کونسل
    Next Article کندھ کوٹ:ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے2 پولیس اہلکار شہید کردئیے
    Web Desk

    Related Posts

    آن لائن جوئے کی وبا اور ہماری نئی نسل کی بقا کی جنگ

    مئی 2, 2026

    پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم

    مئی 2, 2026

    وزیراعظم محمد شہبازشریف کی علی الزیدی کو عراق کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد

    مئی 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ،امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ

    مئی 2, 2026

    آن لائن جوئے کی وبا اور ہماری نئی نسل کی بقا کی جنگ

    مئی 2, 2026

    پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم

    مئی 2, 2026

    پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ

    مئی 2, 2026

    قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف

    مئی 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.