Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    • پشاور سکول سانحہ: انکوائری کمیٹی کی تشکیل، 24 گھنٹوں میں‌ رپورٹ طلب
    • پشاور میں نجی سکول کی چھت گرنے کا المناک واقعہ، صدر مملکت اور وزیر اعظم کا اظہارِ افسوس
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    خارجہ امور اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں حکومتی اقدامات اور عوامی فلاحی منصوبوں کی موٴثر تشہیر کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    اجلاس میں صوبے کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے منفی پروپیگنڈے کا موٴثر جواب دینے کی ہدایت کی گئی۔

    گورنر خیبرپختونخوا کی زیرِ صدارت گورنر ہاوٴس پشاور میں محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں مشیرِ اطلاعات ثمر ہارون بلور، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد بختیار خان، ڈائریکٹر جنرل انصار اللہ خلجی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد بختیار خان نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو محکمے کے انتظامی ڈھانچے، افرادی قوت، مجموعی کارکردگی اور مختلف شعبوں کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں پبلک ریلیشنز، ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن، پریس رجسٹرار، ایف ایم ریڈیو اور ڈیجیٹل ڈائریکٹوریٹ کے امور اور کارکردگی سے گورنر کو آگاہ کیا گیا۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ محکمہ اطلاعات صوبے کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے۔

    حکومتی اقدامات، پالیسیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو موٴثر انداز میں عوام تک پہنچانا محکمہ اطلاعات کی اہم ذمہ داری ہے۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے ہدایت کی کہ مشاورتی کونسل کے عوامی مفاد کے اقدامات اور ترقیاتی ترجیحات کو موٴثر ابلاغ کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے خلاف پروپیگنڈے کا موٴثر جواب دینے اور مثبت بیانیے کو فروغ دینے کے لیے جدید ذرائع ابلاغ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔

    پشاور تازہ خبریں ثمر ہارون بلور حکومتی اقدامات خیبرپختونخوا خبریں ڈاکٹر محمد بختیار خان ڈیجیٹل میڈیا عوامی فلاحی منصوبے فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس پشاور محکمہ اطلاعات
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    Saqib Butt

    Related Posts

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026

    انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں

    اکتوبر 15, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026

    انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں

    اکتوبر 15, 2026

    سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.