کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان اور انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع مستونگ کے علاقے پرنگ آباد کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں دشت اور تربت میں انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق غیرقانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104 غیرقانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہیں۔

