چارسدہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے جعلی طریقے سے شناختی کارڈ بنوانے والے 2 افغان شہریوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کےمطابق نادرا آفس چارسدہ کے حکام نے شکایت کی۔جس پر کارروائی کرتے ہوئےجعلی طریقے سے شناختی کارڈ بنوانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ان ملزمان میں 2 پاکستانی جبکہ 2 افغان شہری شامل ہیں۔ ایف آئی حکام کے مطابق افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے نادرا آفس گئے تھے جبکہ کرم کے رہائشی 2 ملزمان ان افغان شہریوں کوپاکستانی شناختی کارڈ بنانے میں مدد فراہم کر رہے تھے۔