ٹیکسوں کے معاملے پرحکومت اور پٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات ناکام ہونے کی وجہ سے ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی پیٹرول پمپس بند کر دئیے گئے ہیں۔جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پشاور میں بھی صفراعشاریہ پانچ فیصد ایڈوانس ٹرن اوورٹیکس کے نفاذ کے خلاف ہڑتال جاری کی گئی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اڈوں میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید کمی پائی گئی ہے۔
اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز نے بتایا ہے کہ 10ہزارلیٹر پر13ہزار روپے کا دوسرا ٹیکس کسی صورت نہیں دیں گے۔
شہر بھر میں پیٹرول پمپس کی بندش کی وجہ سے ٹریفک نظام میں خلل اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی کی وجہ سے لوگوں کو شدید گرمی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔