کے پی کے وزیر اعلی نے کہا کہ 2028ء تک 800 میگاواٹ بجلی ہم خود بنالیں گے۔آدھی قیمت پر بجلی دینے سے جدھر صوبہ بھر میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ادھر اس کے ساتھ ہی صوبہ اپنے پاوں پر بھی کھڑا ہو سکے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مطابق صوبائی حکومت نے سٹیٹ بینک سے ایک روپے کا بھی قرض نہیں لیا ہے۔ اس کے برعکس تاریخ میں پہلی بار کسی بھی حکومت نے 100 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دے دیا ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر آدھی قیمت پر بجلی دی جائے تو اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی صوبہ اپنے پاؤں پر بھی کھڑا ہو جائے گا جس کی ہمیں کافی وقت سے خواہش ہے۔ اس کے علاوہ 2028ء تک 800 میگاواٹ تک بجلی خود بنالیں گے۔
ان کے مطابق عوامی چیزوں پر ہم نےٹیکسز کم کیے ہیں، غریبوں کو ریلیف دینا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔جبکہ اس کے برعکس مافیا پر ٹیکس بڑھانا ہے۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار دے رہے ہیں، ساتھ مِں بلاسود قرضے بھی دے رہے ہیں۔ ہم نے صوبے کو فلاحی صوبہ بنانا ہے۔کے پی کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے تحفظات بالکل صیح ہیں، لوگوں کو ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے جو بھی نام وہ ملاقات کے لیے دیتے ہیں اس نام کو نکال دیا جاتا ہے۔جبکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ اگر بانی پی ٹی آئی نے بھوک ہڑتال کی تو یہ بھوک ہڑتال پھر پورے پاکستان کی ہو گی۔