ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت غریب خاندانوں کو مفت دو KV سولر پینل فراہم کرے گی۔
صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق خیبر پختونخواہ صوبے میں غریب خاندانوں کو ایک لاکھ سولر سسٹم فراہم کئے جائے گئے۔انہوں نے کہا، حکومت ایک پیکیج میں پینل کے ساتھ بجلی کی تاریں اور انورٹر پنکھے بھی فراہم کرے گی۔مشیر کے مطابق کے پی نے صوبے میں 90 سے زائد پاور پلانٹس لگائے ہیں جو چھ سے سات روپے فی یونٹ قیمت کے ساتھ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔واپڈا صارفین کو بجلی کی فراہمی کے لیے 27 روپے فی یونٹ قیمت مانگ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم صوبے کی اپنی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو بھی بچھائیں گے۔