لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بڑے فیصلے کرلیے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیاگیا ہےسابق مایہ ناز کھلاڑی محمدیوسف، اسد شفیق اور ٹیم کپتان بھی شامل ہوں گے۔
محنس نقوی نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کا ہر تین ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ لازمی ہو گا۔ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ لازمی کھیل کر کارکردگی دکھانا ہوگی، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے طریقہ کار کو سلیکشن کمیٹی طے کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی۔ ٹیم کے اندر یونٹی اور اتفاق نظر آنا چاہیے۔ گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گروپنگ پر مینجمنٹ کو سخت ایکشن لینا چاہیے۔
بورڈ سربراہ نے فی الحال سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم کم نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ایک سال ہوگی۔