پاکستان بھر میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج 9 محرم ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ بعض شہروں میں تعزیہ اور عالم کے جلوس بھی نکالے جائیں گے۔اسلام آباد پولیس نے 9 محرم الحرام کے لیے تفصیلی سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس G/6-2 میں مین امام بارگاہ ہو گا۔جلوس کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔جبکہ اس کے ساتھ ہی شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ جلوس کے دوران متبادل راستے استعمال کریں اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔