خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد کے ترجمان یار محمد نیازی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اپنی مرضی سے اپنی فیملی کے ساتھ کے پی ہاؤس میں مقیم ہیں۔
صنم جاوید کو گوجرنوالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرکے بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا تھا جو انہیں کوئٹہ لے جانا چاہتی تھی تاہم ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دی تھی اور حکم دیا تھا کہ صنم جاویدکو جمعرات تک گرفتار نہ کیا جائے۔عدالت نے اس دوران صنم جاوید کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت بھی کی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے صنم جاوید کے والد سے رابطہ کرکے تمام اہل خانہ کو کے پی ہاؤس میں رہنے کی گزارش کی تھی۔
پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں مقیم،ترجمان کے پی ہاوس
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read