ٹیم میں 5 افراد شامل تھے، کسی شخص کی چوری ہوئی جس کے لیے ٹیم طلب کی گئی تھی۔
ٹانک کے علاقے ملازئی کی حدود سے سراغ رساں ٹیم اور کھوجی کتوں کو نامعلوم مسلح افراد نے کوہاٹ جاتے ہوئے اغواء کیا۔
اغوا ہونے والی ٹیم میں پانچ افراد اور دو کتے شامل ہیں۔ مغویوں میں 3 افراد کا تعلق کرک سے جبکہ دو افراد کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔
ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد کے مطابق سلامت شاہ نامی شخص نے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا سراغ لگانے کے لئے مذکورہ ٹیم کوطلب کیا تھا۔
ڈی پی او ٹانک کا کہنا ہے کہ سراغ رساں ٹیم مقامی پولیس کو اطلاع دئیے بغیر بلائی گئی تھی ۔مغویوں کی بازیابی کےلئے تلاش کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں پانچ افراد اور دو سراغ رساں کتے شامل تھے۔ان کو کوہاٹ جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹیم کو کتوں سمیت اغوا کر لیا۔
پیر, جون 30, 2025
بریکنگ نیوز
- بے بسی اور بے حسی!
- بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک
- پشاور میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام، خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت ہلاک
- ایرانی چیف آف سٹاف کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ٹیلیفون، پاکستان کا شکریہ ادا کیا
- وزیراعظم شہبازشریف نے چودھری نثار علی خان کو مسلم لیگ میں واپسی کی دعوت دیدی
- تنزانیہ میں دو بسوں کے درمیان تصادم میں 38 افراد ہلاک،28 زخمی
- امن و امان کی خراب صورتحال،شمالی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
- وزیراعظم شہبازشريف کا ملک بھر میں بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان