Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • نوشہرہ: 3 پوتے پوتیوں کو زہر دیکر قتل کرنےکےکیس میں دادی گرفتار
    • ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
    • امریکی مداخلت پر خطے میں امن کیلئے سیز فائر کو قبول کیا، وزیراعظم شہبازشریف
    • قومی اقتصادی کونسل نے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
    • سوشل میڈیا کی نقلی دنیا!
    • پاکستان سُپرلیگ کے 11ویں اور 12ویں ایڈیشن کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں
    • پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابی پر بھارت میں صفِ ماتم بچھی ہے، اسحاق ڈار
    • شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی، صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وقت آگیا افغانستان ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف موثر کاروائی کرے، دفتر خارجہ
    اہم خبریں

    وقت آگیا افغانستان ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف موثر کاروائی کرے، دفتر خارجہ

    جولائی 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Afghanistan should take effective action against TTP and Hafiz Gul Bahadur group
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: (سیار علی شاہ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بنوں حملے کی زمہ داری حافظ گل بہادر گروپ نے قبول کی ہے، پاکستان نے اس حوالے سے افغان عبوری حکومت کو اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے اور حافظ گل بہادر سمیت پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوری اور موثر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں افغان سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو وزارت خارجہ طلب کرکے بنوں حملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کیا گیا، پاکستان نے افغان سائیڈ سے اس حوالے سے انفارمیشن بھی شئیر کیے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو حافظ گل بہادر گروپ کی افغانستان میں موجودگی پر طلب کیا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت حافظ گل بہادر گروپ پاکستان میں دہشتگرد کاروائیوں کے لئے افغان سرزمین کو استعمال کررہے ہیں جو کہ ایک انتہائی تشویشناک معاملہ ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات متاثر ہورہے ہیں،  پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان عبوری حکام حافظ گل بہادر اور کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف موثر کاروائی کرے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دہشتگردی کے معاملے پر مسلسل رابطے میں ہے اور افغان حکام کے ساتھ پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے عناصر سے متعلق ٹھوس ثبوت اور شواہد بھی شئیر کیے ہیں، افغان عبوری حکومت کو ان دہشتگرد تنظیموں کے ٹھکانوں اور کاروائی سے آگاہ ہے۔ پاکستان امید کرتا ہے کہ افغان حکومت حافظ گل بہادر گروپ اور ٹی ٹی پی کے لوگوں کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کریں گے۔

    ملالہ یوسفزئی کا پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان پناگزین کے انخلا سے متعلق سوال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل پاکستان کے قانون کے مطابق ہو رہا ہے، غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری ہے، ملالہ یوسفزئی کے لئے چاہیے وہ افغان شہریوں کا معاملہ اٹھائے جو تیسرے ممالک جانے کے انتظار میں پاکستان میں رہنے پر مجبور ہے، ملالہ کو ان کے لئے اٹھانی چاہیے۔

    امریکی وزارت خارجہ کی پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس پر دوسرے ممالک کی بیان بازی غیر ضروری ہے، اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں ایک مربوط عدالتی نظام موجود ہے جو اپنے مسائل اپنے قوانین کے مطابق حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیدوار کیلئے پارٹی کی نامزدگی قبول کرلی
    Next Article الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کےفیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ
    Web Desk

    Related Posts

    نوشہرہ: 3 پوتے پوتیوں کو زہر دیکر قتل کرنےکےکیس میں دادی گرفتار

    جون 4, 2025

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

    جون 4, 2025

    امریکی مداخلت پر خطے میں امن کیلئے سیز فائر کو قبول کیا، وزیراعظم شہبازشریف

    جون 4, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    نوشہرہ: 3 پوتے پوتیوں کو زہر دیکر قتل کرنےکےکیس میں دادی گرفتار

    جون 4, 2025

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم 14 روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

    جون 4, 2025

    امریکی مداخلت پر خطے میں امن کیلئے سیز فائر کو قبول کیا، وزیراعظم شہبازشریف

    جون 4, 2025

    قومی اقتصادی کونسل نے ایک ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی

    جون 4, 2025

    سوشل میڈیا کی نقلی دنیا!

    جون 4, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.