پشاور میں زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے دلہن جان کی بازی ہار گی،جبکہ دلہے کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال کی جانب منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے علاقے سربند میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی شادی ہوئی۔پولیس کے مطابق زہریلی چیز کھانے کے باعث نئی نویلی دلہن جاں بحق ہوگئی،جبکہ اس کے برعکس دلہا بے ہوش ہو گیا۔پولیس کے مطابق دلہے کو علاج کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا ہے جدھر اس کی حالت نہایت ہی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے اس واقعے سے متعلق تفتیش بھی شروع کردی ہے۔