نوشہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلعی پولیس آفیسر اظہر خان نے کہا کہ گرفتار ملزمان باپ بیٹا ہیں اور دونوں ملزمان نے 37 لاکھ روپے کے عوض سینئر صحافی کو قتل کیا۔
پولیس آفیسر کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان نے سینئرصحافی کو بھرے بازار میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو دس دن میں گرفتار کیا۔
ڈی پی او اظہر خان کا کہناتھا کہ صحافی حسن زیب کو پلاٹ کے لین دین پر قتل کیا گیا۔گرفتار ملزم نے دوسرے ساتھی کی مدد سے صحافی حسن زیب کو فائرنگ کرکےقتل کیا۔
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان اور مقتول کے درمیان واقعے سے قبل کافی گالم گلوج بھی ہوئی تھی۔
اظہر خان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں اشفاق اور زوہیب شامل ہیں اور دونوں مرکزی ملزم ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقتول صحافی لین دین لیٹ ہونے پر آپے سے باہر ہوتے تھے
ملزمان نے یہ بھی کہا ہے کہ مقتول صحافی ہمارے والد کی بار باربے عزتی کرتے تھے اسی وجہ سے جان سے ماردیا،