پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آج سے بحیرہ عرب سے مزید مون سون ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارشوں کا نیا سلسلہ بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
بارشوں کے باعث صوبہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں۔
اتوار, اکتوبر 4, 2026
بریکنگ نیوز
- حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب یا ڈیڈلاک برقرار؟
- حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے
- بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی،2 پاکستانی شہریوں کے قتل پر شدید احتجاج
- چارسدہ ہسپتال بنیادی طبی سہولیات سے محروم، خیبرپختونخوا حکومت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی
- ایشین گیمز کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان ٹیم کو ہراکر گولڈ میڈل جیت لیا
- حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور
- حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات بے نتیجہ؛ پہلے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
- قصور:بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری شہید ، ایک زخمی

