پیرس میں گزشتہ روز اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے جنوبی کوریا کے دستے کو شمالی کوریا کے نام سے متعارف کروانے پر معافی مانگ لی۔
گزشتہ شام افتتاحی تقریب میں جنوبی کوریا کے دستے کو شمالی کوریا کے نام سے متعارف کروایا گیا جس پر جنوبی کوریا کی وزارت کھیل نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افتتاحی تقریب کے دوران ہونے والے واقعے پر افسوس ہوا۔
انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افتتاحی تقریب میں براڈکاسٹنگ کے دوران غلطی ہوئی تھی اور ہم اس پر معافی مانگتے ہیں۔
دوسری جانب واقعے پر جنوبی کورین وزارت کھیل کے نائب وزیر نے آئی او سی چیف سے ملاقات کی درخواست کی تھی اور غلطی پر وزارت کھیل نے وزارت خارجہ کے ذریعے فرانسیسی حکام سے احتجاج کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
اولمپیکس گیمز کی افتتاحی تقریب میں بڑی غلطی، انٹرنیشنل اولمپیکس کمیٹی نے معافی مانگ لی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read