Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان
    • مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار
    • ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
    • ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
    • ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا
    • ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں بڑا اضافہ، امیر طبقہ اضافی بوجھ اٹھائے گا، وزیراعظم شہبازشریف
    • ہائیڈروجن ٹرینیں ایک نئی امید
    • توانائی بحران کے باعث پی ایس ایل میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا اعلان، افتتاحی تقریب بھی منسوخ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دھرنا اب آگے بڑھے گا،14 اگست کے بعد مکمل ہڑتال ہوگی،جماعت اسلامی
    اہم خبریں

    دھرنا اب آگے بڑھے گا،14 اگست کے بعد مکمل ہڑتال ہوگی،جماعت اسلامی

    اگست 6, 2024Updated:اگست 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Dharna to convert in stike
    The sit-in will now go ahead, there will be a complete strike after August 14, Jamaat-e-Islami
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی؛ لیاقت باغ کے دھرنے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم  الرحمان نے کہا ہے کہ 8 اگست سے دھرنا آگے بڑھے گا، 14 اگست کے بعد مکمل ہڑتال ہوگی۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی پی پیز کے کچھ معاہدہ ختم اور کچھ پر نظرثانی کی جائے جبکہ سب معاہدوں کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی بلوں سے گھروں کے بجٹ تباہ ہوگئے، بجلی کے بل بجلی کی لاگت کے مطابق بھیجے جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ سرکاری مذاکراتی کمیٹی تیاری کا وقت لے کر گئی تھی اور گم ہوگئی، سرکاری کمیٹی کی گمشدگی کا اشتہار دینا پڑے گا۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت پریشان ہے، دھرنے سے حکومت کی عیاشیوں میں رکاوٹ آنے لگی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ  مذاکراتی کمیٹی میں آڈیٹر جنرل پاکستان، چیئرمین واپڈا، فیڈرل چیمبر آف کامرس اور صارفین کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ 8 اگست کو دھرنے کے شرکاء آگے بڑھیں گے اور مری روڈ پر بڑا مارچ ہوگا، 11 اگست کو لاہور میں وزیر اعلی ہاؤس کے باہر بڑا دھرنا اور جلسہ ہوگا، پشاور میں 12 اگست کو دھرنا اور جلسہ ہوگا، ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال بھی دینے جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ  14 اگست کے بعد ملک گیر مکمل ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ فی الحال حکومت گرانا ہمارا ایجنڈہ نہیں تاہم یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اس طرف ہمیں لاتی ہے یا نہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغان طالبان کی طرف سے افغان سرزمین کو ہزارہ کمیونٹی کے لیے تنگ کر دیا گیا
    Next Article ملک بھر میں سونے کی قیمت کتنی کم ہوئی ہے؟
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026

    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا

    مارچ 23, 2026

    ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    مارچ 23, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان

    مارچ 23, 2026

    مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار

    مارچ 23, 2026

    ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا

    مارچ 23, 2026

    ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 روز کیلئے ملتوی، ٹرمپ کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    مارچ 23, 2026

    ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا

    مارچ 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.