ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے تک کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سے سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے تک ہوگیا ہے۔دوسری طرف سونے کی فی اونس قیمت عالمی بازار میں 17 ڈالر سے کم ہو کر 2410 ڈالر ہوگئی ہے۔