چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
درخواست میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ کے ذریعے دائر درخواست میں تحریک انصاف نے وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے۔ دائر درخواست کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو الاٹ کرنے سے فوری روک دیا جائےاور خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی فہرستیں الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکی ہے۔ 12 جولائی کے عدالتی فیصلے کے بعد مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے۔