اسلام آباد (سیارعلی شاہ) ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو شاہین میزائل دینے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہیں اور اس حوالے سے تمام خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی اور غزہ کی صورتحال پر بلائی گئی او آئی سی کی غیر معمولی اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی اور خطے اور فلسطین پر پاکستان کا موقف پیش کیا۔ او آئی سی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، پاکستان مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آصف مرچنٹ سے متعلق امریکی حکام نے ابھی تک معلومات شئیر نہیں کیے، اس حوالے سے معلومات کا انتظار ہے۔ معاملے پر امریکی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشتگردی اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کیلئے میکانزم موجود ہے۔بنگلہ دیش کی صورتحال سے متعلق سوال کے خواب میں ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مثبت تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سالوں میں تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں صورتحال معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیش انتظامیہ نے عبوری حکومت کی حلف برداری تقریب میں ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دعوت دی تھی اور وہ تقریب میں شرکت ہوئے تھے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے ملوث ہونے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی رپورٹس بھارتی میڈیا اور حکومتی زہنی جنون کی عکاسی کرتا ہے۔
ممتاز زہر بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کی اولمپکس گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پوری قوم ارشد ندیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتی ہے۔