خیبرنیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کی رپورٹ کو تیا ر کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں 4 صوبائی وزرا کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا گیا ہے جبکہ بعض اراکین کی کارکردگی کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 7 صوبائی وزرا کی کارکردگی کو نارمل اور 6 کی کارکردگی اچھی قرار دی گئی ہے۔
ذرائع کا ی بھی کہنا ہے کہ رپورٹ میں 5 صوبائی وزرا کی کارکردگی بہترین قرار دی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں گورننس سے متعلق شکایت موصول ہوئی تھیں جس پر انہوں نے وزیراعلیٰ سے کابینہ کے اراکین کی کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے او ر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کو رپورٹ پیش کریں گے۔