پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سولر سکیم کے ماڈل ڈیزائن اور آن لائن اپلیکیشن کا افتتاح کردیا۔
صوبائی حکومت نے ضم اضلاع کے 30 ہزار غریب گھرانوں کے لئے الگ سے سولر سکیم دینے کا فیصلہ کردیا، جس کے بعد مستفید ہونے والے غریب گھرانوں کی تعداد 1 لاکھ سے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار ہوگئی۔
و زیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سولرائزیشن سکیم میں بجلی لاسسز والے فیڈرز، پسماندہ اور گرم ترین علاقوں کو خاص ترجیح دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ سولر سکیم مکمل پیکج کے طور پر دیا جائے گا جس میں سولر پینلز بمعہ وائرنگ، پینلز کے لئے سٹینڈ، انورٹر، پنکھے اور بلب بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے خیبرپختونخوا حکومت نے احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ایک لاکھ غریب خاندانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کیا تھا۔