اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کونسل کا اجلاس ہوا ۔
اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر فنڈ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق آپریشن عزم استحکام کے لیے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کو 1 ارب 95 کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی گئی۔
ای سی سی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
اجلاس میں وزارت داخلہ کے لیے 276 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور بھی دی گئی ۔