اسلام آباد: سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اور اسلام آباد میں پُرامن اجتماع اور امن عامہ بلز کثرتِ رائے سے منظور کرلیے۔
سپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا۔ سپیکر نے ووٹنگ کرائی جس کے بعد بل کثرت رائے سے مںظور کرلیا گیا۔ قبل ازیں یہ بل سینیٹ سے منظورہوچکا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی ایجنڈا پیش کرنے سے متعلق تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے بیرسٹر دانیال چودھری نے تحریک ایوان میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔
ن لیگی رکن دانیال چودھری نے ضمنی ایجنڈے کے طور پر ایوان میں اسلام آباد پُرامن اجتماع اور امن عامہ بل 2024ء منظوری کیلئے پیش کیا۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے بل کی شدید مخالفت کی تاہم بل کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔ سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے اراکین نےاحتجاج کیا اور نو نو کے نعرے لگائے۔
یہ بل گزشتہ روز سینیٹ سے بھی منظور کرلیا گیا تھا۔ بل کے تحت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دے گا اگر ڈپٹی کمشنر اجازت نہیں دیتا تو اپیل چیف کمشنرسے کی جاسکے گی۔ چیف کمشنرکے فیصلے کے خلاف سیکریٹری داخلہ کے پاس نظرثانی درخواست دی جاسکے گی۔ حکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی یا کسی بھی علاقے کو متعین کرے گی جس کا باقاعدہ گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیاجائے گا۔
اسلام آباد میں کسی بھی اجتماع یا جلسے کیلئے کم ازکم سات روز پہلے (ڈپٹی کمشنر) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو درخواست دینی ہوگی، درخواست اس جلسے یا اکٹھ کا کوئی کوآرڈی نیٹر تحریری صورت میں دے گا۔ جلسے کے مقام، شرکاء کی تعداد اور جلسے یا اکٹھ کا وقت اور مقاصد بتانا ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس جلسے پر پابندی کا اختیار ہوگا۔
اسمبلی کا کوآرڈی نیٹر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو 7 روز قبل اسمبلی کی تحریری درخواست دے گا، اسمبلی کی جائز وجوہات نہ دینے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جلسے کی اجازت نہیں دے گا اور جلسے کی اجازت نہ دینے کی تحریری وجوہات دے گا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جلسے کی اجازت دینے سے قبل امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لے گا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سکیورٹی کلیئرنس لے گا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مختص کردہ علاقے کے سوا کہیں اور جلسے کی اجازت نہیں دے گا۔
ہفتہ, اپریل 19, 2025
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے
- پاراچنار میں شادی کا کھانا کھانے سے 310 افراد بے ہوش ہو گئے
- دکی میں سی ٹی ڈی نے مزدوروں پر حملے میں ملوث 5 دہشت گرد ہلاک کر دئیے
- پی ایس ایل 10، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے ہرادیا
- وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو
- غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلاء کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی،وزیر مملکت برائے داخلہ
- چارسدہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد زخمی، مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور مزید ژالہ باری کا امکان