Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, فروری 11, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر ٹیلی ویژن نے لیجنڈ فنکاروں کو گمنامی سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کیا، فریدون باچہ
    • پاکستان ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز، رائٹرز اینڈ آرٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ایڈیشنل سیکرٹری کلچر و سیاحت سے ملاقات
    • بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 حملہ آور ہلاک، 9 زخمی
    • پشاور اجلاس کے فیصلے ،اعتماد کے فقدان کو ختم کرنے کی ایک کوشش ؟؟
    • خیبر پختونخوا پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کیلئے پروگرام مرتب
    • ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، امریکہ کو 32 رنز سے ہرادیا
    • خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے فوری خاتمے کیلئے اہم فیصلے کرلئے گئے
    • دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں

    دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے،وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 6, 2024Updated:ستمبر 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The operations will continue till the end of the terrorists, Prime Minister Shehbaz Sharif
    وزيراعظم کا دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں ’یوم دفاع و شہدا‘ کی مرکزی تقریب سےاپنے خطاب وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ ’افوج پاکستان کے بہادر جوانوں، شہدا کے لواحقین سے مخاطب ہوں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، شہدا نے وطن کی آزادی و تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔‘
    وزیراعظم نے کہا کہ ’یہ دن ہماری اس قومی حمیت کی یاد دلاتا ہے جس سے سرشار ہو کر عظیم قوم نے طاقت کے زعم میں مبتلا دشمن کے مذموم ارادے خاک میں ملا دیے تھے، افواج پاکستان کے شیر سمندر، فضا اور زمین پر شاہین بن کر دشمن پر جھپٹے، لاہور جم خانہ میں چائے پہنے کا خواب دیکھنے والا دشمن فرار ہوگیا۔‘
    شہباز شریف نے کہا کہ ’پاک افواج کا ہر جوان شوق شہادت کے جذبے سے سرشار ہے، آپ کی وردی ہر ماں، بہن، بیٹی کے سر کی چادر ہے اور یہ وردی سبز ہلالی پرچم لہرانے کی علامت ہے۔‘
    ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ہم سب کا ہے اور کئی تہذیبوں کا سنگم ہے، اس کی حفاظت، ترقی و خوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ناقابل تسخیر دفاع ہماری اولین ضرورت ہے۔‘
    وزیر اعظم نے کہا کہ ’پاکستان امن پسند ملک ہے اور کسی ہمسائے کے خلاف جارحانہ عزم نہیں رکھتا، دہشت گردی، بدامنی کے خاتمے اور خطے کے امن کے لیے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، قوموں کو خوشحالی کی منزل ہمیشہ امن کے راستے سے ملتی ہے۔‘
    انہوں نے کہا کہ ’دہشتگردوں کے خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے ادارے آپریشن جاری رکھیں گے، یقین رکھیں دہشت گردی کا سرکچلنے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے،

    انہوں نے کہا کہ میں ان عظیم ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر اس وطن پر نثار کردیے اور اپنے عظیم ماؤں کی آنسو کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ہم ان کے بہادر بیٹوں کی قربانی ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔‘

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعزم استحکام نیا آپریشن نہیں،کوئی بے گھر نہیں ہوگا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
    Next Article مہمند میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 4 خوارج جہنم رسید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 حملہ آور ہلاک، 9 زخمی

    فروری 11, 2026

    خیبر پختونخوا پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کیلئے پروگرام مرتب

    فروری 10, 2026

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، امریکہ کو 32 رنز سے ہرادیا

    فروری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر ٹیلی ویژن نے لیجنڈ فنکاروں کو گمنامی سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کیا، فریدون باچہ

    فروری 11, 2026

    پاکستان ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز، رائٹرز اینڈ آرٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ایڈیشنل سیکرٹری کلچر و سیاحت سے ملاقات

    فروری 11, 2026

    بنوں: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 حملہ آور ہلاک، 9 زخمی

    فروری 11, 2026

    پشاور اجلاس کے فیصلے ،اعتماد کے فقدان کو ختم کرنے کی ایک کوشش ؟؟

    فروری 11, 2026

    خیبر پختونخوا پولیس کے سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے کیلئے پروگرام مرتب

    فروری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.