اسلام آباد: پی ٹی آئی کا سنگجانی کے مقام پر جلسہ میں انتظامیہ کی جانب سے این او سی کی خلاف کا معاملہ ،پولیس کا کہنا ہےکہ جلسے کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک جلسہ کرنے کا این او سی جاری کیا تھا لیکن اس کے باوجود جلسہ دیر تک جاری رہا۔
وقت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کیے اور جلسہ منتظمین کو بھی کارروائی سےمتعلق آگاہ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ جلسہ گاہ فوری خالی کی جائے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے کے قریب 26 نمبر چونگی پر جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے شرکا اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جلسے کے شرکا نےپتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔جھڑپ کےدوران ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
جمعہ, اکتوبر 10, 2025
بریکنگ نیوز
- وفاقی کابینہ کی پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق، اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
- دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول نہیں کروں گا، علی امین گنڈا پور
- سہیل آفریدی کو خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سپورٹ کیلئے لایا گیا ہے،وزیر اطلاعات عطا تارڑ
- تحریک انصاف کو بڑا دھچکہ، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام اراکین اسمبلی آزاد قرار
- غزہ جنگ بندی معاہدہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم شہبازشریف
- ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین شہید
- پاکستان کی ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کو سپن جال میں پھنسانے کی تیاری، آصف آفریدی بھی سکواڈ کا حصہ
- علی امین گنڈا پور مستعفی، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد