اسلام آباد: پی ٹی آئی کا سنگجانی کے مقام پر جلسہ میں انتظامیہ کی جانب سے این او سی کی خلاف کا معاملہ ،پولیس کا کہنا ہےکہ جلسے کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
پولیس کے مطابق امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شام 7 بجے تک جلسہ کرنے کا این او سی جاری کیا تھا لیکن اس کے باوجود جلسہ دیر تک جاری رہا۔
وقت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کیے اور جلسہ منتظمین کو بھی کارروائی سےمتعلق آگاہ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ جلسہ گاہ فوری خالی کی جائے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے کے قریب 26 نمبر چونگی پر جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے شرکا اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا۔ جلسے کے شرکا نےپتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔جھڑپ کےدوران ایس ایس پی سیف سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پیر, اکتوبر 14, 2024
بریکنگ نیوز
- ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر، نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- چین کے وزیراعظم کی پاکستان کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات
- وزیراعظم لی چیانگ کے دورے سے پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہونگے، چین
- اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی پروقار تقریب
- شانگلہ، کروڑہ اجمیر روڈ کی عدم تعمیر، لوگوں کا احتجاج، سوات بشام سڑک بند
- اسمبلی اہم جگہ ہے،یہاں آنا اتحاد کی علامت،امن کیلئے سب ایک پیج پر ہیں،گورنر خیبرپختونخوا
- تحریک انصاف گھروں میں بیٹھ کر احتجاج کرے، وزیر اطلاعات
- شنګهائي تعاون تنظيم میں شریک ممالک کے وفود کے سربراہان کے نام سامنے آ گئے