Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اچھے کپڑوں اور گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، حرا مانی
    • بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیشن نظر 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ
    • شاہدرہ: اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی
    • چارسدہ:ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعزاز
    • آپریشن مہادیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، دفتر خارجہ
    • پاک چین سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد کی مثال ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • باجوڑ: قبائلی عمائدین اور عسکریت پسندوں کے درمیان امن جرگے کا پہلا راؤنڈ ختم، کل پھر بیٹھک ہو گی
    • انتہا پسندی اور دہشتگردی کی وجوہات !
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بزدل قرار دیدیا
    اہم خبریں

    عمران خان نے بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بزدل قرار دیدیا

    ستمبر 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Imran Khan fully supported the speech of Chief Minister Gandapur
    علی امین گنڈاپور کے بیان پر معافی مانگنے والے بزدل ہیں،عمران خان
    Share
    Facebook Twitter Email

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں،علی امین کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے وہ پارٹی چھوڑ دیں۔
    اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ صوبے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کل رات اسٹیبلشمنٹ نے اٹھایا،ایک صوبے کے وزیراعلی کو اٹھا کر آپ نفرتیں بڑھا رہے ہیں،خیبر پختون خوا کے وزیراعلی کے ساتھ ایسا کر کے ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں۔
    عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے کسی نے بات نہیں کرنی، یہ دھوکے باز ہے، پہلے کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، آج اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے تمام دروازے بند کر رہا ہوں۔
    صحافی نے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کے بیانات سے بغاوت کا تاثر جاتا ہے کہ آپ بغاوت کی ترغیب دے رہے ہیں؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ ہم نے کون سی بغاوت کی ہے؟
    ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے اور میں علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں،علی امین گنڈا پور کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے اسے پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے وہ پارٹی چھوڑ دیں، پہلے ہی بلوچستان اپ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو لانے کے لیے پیکج لایا جا رہا ہے، صحافی نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تو توسیع لینے سے انکار کر دیا ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ میں مانتا ہی نہیں کہ انہوں نے انکار کر دیا ہے، ان کو لانے کے لیے ہی یہ قانون سازی ہو رہی ہے۔
    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بلوچستان اپ کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، صحافی نے کہا کہ فیصل واڈا نے الزام لگایا ہے کہ ارشد شریف قتل کے پلاٹ میں آپ، جنرل (ر) فیض حمید اور مراد سعید شامل تھے، اس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ارشد شریف قتل کا اوپن ٹرائل کر لیں سب سامنے جائے گا، فیصل واڈا کن کا ماؤتھ پیس ہے، سب کو پتا ہے، فیصل واڈا میرے پیچھے پیچھے پھرتا تھا جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کروانے کے لیے۔
    عمران خان نے کہا کہ ایک ڈنڈا پکڑا آدمی فیصلہ کرتا ہے اور وہ اس ملک کا قانون بن جاتا ہے، ملک کو جمہوریت اور قانون کی بالادستی ہی بچا سکتی ہے، حکومت کی عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ڈیل کا علم نہیں۔

    واضح رہے کہ سنگجانی جلسے میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے خطاب میں صحافیوں کو دھمکیاں دی تھیں۔ صحافیوں کے سخت احتجاج پر پی ٹی آئی چیئرمین  بیرسٹر گوہر  اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے معافی مانگی تھی  اور گنڈاپور کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار بھی کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعلی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں, بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اعلان
    Next Article شانگلہ: ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 2زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیشن نظر 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ

    اگست 1, 2025

    شاہدرہ: اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی

    اگست 1, 2025

    چارسدہ:ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعزاز

    اگست 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اچھے کپڑوں اور گاڑی سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی، حرا مانی

    اگست 1, 2025

    بلوچستان بھر میں سیکیورٹی خدشات کے پیشن نظر 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ

    اگست 1, 2025

    شاہدرہ: اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، 29 مسافر زخمی

    اگست 1, 2025

    چارسدہ:ڈی ایس پی گلشید خان کو صدرِ مملکت کی جانب سے پریزیڈنٹ پولیس میڈل کا اعزاز

    اگست 1, 2025

    آپریشن مہادیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، دفتر خارجہ

    اگست 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.