انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں نو مئی کے مقدمات سے متعلق درخواستوں پر سماعت میں ہوئی۔
علی امین کے وکیل ظہور الحسن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی گئی جس پر جج طاہرعباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ پچھلی مرتبہ حاضری سے معافی کی درخواست دی اور 8 ستمبر کو جلسے میں طبعیت ٹھیک تھی، جس پر وکیل ظہور الحسن نے کہا عدالت آج استثنیٰ کی درخواست منظور کرے یقین دہانی کرواتا ہوں علی امین حاضر ہوں گے۔
جج طاہر عباس سپرا نے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور، واثق قیوم عباسی، راجہ راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اس کے علاوہ عدالت نے عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری اشتہاری قرار دے دیا ہے۔