Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مئی 24, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کوہستان کرپشن سکینڈل، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اکاؤنٹنٹ جنرل کے تبادلے پر برہمی کا اظہار
    • ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
    • پی ایس ایل 10 کا فائنل کل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا
    • بارش اور طوفان نے پنجاب میں تباہی مچا دی،7 افراد جاں بحق، 41 زخمی
    • گلگت: لاپتہ ہونے والے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں برآمد
    • فتنہ الخوارج نے وادی تیراہ میں تین نوجوانوں کا بہیمانہ قتل کر دیا
    • پولینڈ کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت اور پاک بھارت جنگ بندی کی ستائش
    • آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سیاسی و عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا اسمبلی میں وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید

    ستمبر 24, 2024Updated:ستمبر 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Strong criticism of the federal government and the establishment in Khyber Pakhtunkhwa Assembly
    ادارے کہتے ہیں دہشتگرد آئے کس طرح آئے ہیلی کاپٹر سے آئے،اراکین۔۔۔فوٹو فائل
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور:ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کی صدارت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر  اراکین اسمبلی نے  وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو  آڑے ہاتھوں لیا ۔

    ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم پی اے اختر خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے آزاد نہیں ،خوف کا عالم بنایا گیا میرے حلقے میں پہلی واردات ہوئی،جابجا واقعات ہوئے یہ بھی ایک عجیب داستان ہے،دو تین دن ہوگئے ایک بار پھر میرے حلقے میں بم رکھا گیا،یہ ایک سوچی سمجھی پلان کے تحت کیا گیا۔

    اختر خان نے کہا کہ یہاں ایک سوالیہ نشان ہے کہ نہ ڈی سی کو معلوم ، نہ آرمی کو خبر، نہ ہمیں کوئی اطلاع،انٹیلی جنس ادارے کہتے ہیں دہشتگرد آئے کس طرح آئے ہیلی کاپٹر سے آئے،اگر زمینی راستے سے آئے تو کس طرح آئے،دنیا کہاں پہنچ گئی اور ہم امن امن کے نعرے لگارہے ہیں،ہم کسی بھی قسم آپریشن کے لئے تیار نہیں ہیں یہ طریقہ واردات جو کھیل رہے ہیں ہم باخبر ہیں۔

    رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ایک جے آئی ٹی بنائی جائے تفتیش ہونی چاہئے کہ یہ کون مجبور ہے کون اسمیں شامل ہے،ہمیں بٹھا کر اس بارے میں بتایا جائے،27 تاریخ کو سوات پھر نکل رہا ہے۔

    اجلاس سے اپنے خطاب میں معاون خصوصی ہمایون خان  نے کہا کہ کرم میں حالات خراب ہیں ،سیکورٹی حکام بار بار جرگے بلارہے ہیں،وہاں موجود ڈی پی او کو نہ علاقے کا پتہ ہے نہ زبان آتی ہے نہ بااختیار ہیں،کرم میں جو کچھ ہورہا ہے یہ سب آرمی کے دور میں ہوا ہے،امن قائم کرنا جسکی ذمہ داری ہے وہ امن قائم کریں یا ہمیں اختیار دیں۔

    انھوں نے کہا کہ دس دن سے کمانڈنٹ جرگہ بلا کر کل آو کا کہہ رہے ہیں،صوبائی حکومت کو مرکز کے ساتھ بات کرنی چاہئے کہ آپ کنٹرول کرلیں نہ ہمیں چھوڑ دیں۔

    رکن اسمبلی انور خان  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور اور تین سو افراد کے خلاف لاہور میں مقدمہ شرمناک ہے، منتخب وزیراعلی کے ساتھ جو ہوا اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، قائد اعظم کی تصویر ہم سے پوچھ رہی ہے پاکستان جس نعرے کے تحت بنا کیا آج انصاف، قانون و آئین کی حکمرانی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مرکز میں جو پی ڈی ایم ٹو اور فارم 47 کی حکومت ہے وہ آئین کی بات کررہے ہیں،سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں واضح احکامات ہیں کہ مخصوص نشستیں دی جائیں،آئین کا درس دینے والوں کا وزیر قانون برملا کہہ رہا ہے ہم نہیں مانتے،خواجہ آصف نے جو زبان استعمال کی تھی وہ ریکارڈ کا حصہ ہے،انگریزوں نے قبائل سے بفرزون کا کام لیا آج بھی لیا جارہا ہے،اس صوبے کی عوام نے جو قربانیں دی ہیں فوج کے شانہ بشانہ لڑے ہیں۔

    رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عجب خان  نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ آج ہم دنیا کے لئے تماشہ بنے ہوئے ہیں پڑوسی ممالک ہم پر ہنستے ہیں،اپوزیشن والے اچھے مشورے دے رہے ہیں کہ حکومت کیسے چلانی ہے،ہم مشکور ہیں مگر سیاست میں  بردباری کا مظاہرہ تو کریں۔

    پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی  کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ گزشتہ  دو ہفتوں سے ایک کہانی سنتے ہیں یک طرفہ کہانی ہے،یہ جو باتیں کرتے ہیں یہ آدھا سچ ہے پورا نہیں ہے،اداروں پر تنقید نہ کریں اس ملک کی عدالتوں میں بیٹھے لوگوں نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،یہاں ہر جگہ کالی بھِیڑیں موجود ہیں۔

    احمد کنڈی نے کہا کہ  جنرل پاشا کی آشا بن کر اور جنرل فیض سے فیض یاب ہوکر ہمیں مداخلت کی بات کرتے ہیں،ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں مگر ہماری جنگ آج بھی جاری ہے،ہم نے کبھی دفاعی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا،ہمارے ورکرز نے خودسوزی کی،ہم آپکی سیاست پر خوش ہوتے ہیں مگر آپ سیاست کریں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جنرل مشرف کی آمریت کو منطقی انجام تک پہنچایا،سیاست سمجھوتے،مفاہمت،دلیل اور مکالمے کا نام ہے،پانچ سال انکی حکومت تھی یہ سارا دن سوچتے تھے کس کو جیل میں ڈالیں،آج جو انھوں نے بویا وہ کاٹ رہے ہیں روتے کیوں ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداروں کی مداخلت تقریروں سے نہیں روکتے ہمارے ساتھ بیٹھنا پڑیگا،طاقت کے ذریعے کام نہیں ہوتا آپ چاہتے ہیں مداخلت نہ ہو ہم کہتے ہیں مداخلت نہ ہوں،14 سال سے انکی حکومت ہے 55 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں۔

    بعد ازاں ایم پی اے ن لیگ ثوبیہ شاہد نے  کورم ٹوٹنے کی نشاندہی کی جس پر ڈپٹی سپیکر نے اسمبلی اجلاس پیر 30 ستمبر تک ملتوی کردیا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند  ترین سطح پر پہنچ گئی
    Next Article پاک فوج پختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل تعاون فراہم کرتی رہے گی،آرمی چیف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کوہستان کرپشن سکینڈل، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اکاؤنٹنٹ جنرل کے تبادلے پر برہمی کا اظہار

    مئی 24, 2025

    ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

    مئی 24, 2025

    پی ایس ایل 10 کا فائنل کل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا

    مئی 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کوہستان کرپشن سکینڈل، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اکاؤنٹنٹ جنرل کے تبادلے پر برہمی کا اظہار

    مئی 24, 2025

    ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

    مئی 24, 2025

    پی ایس ایل 10 کا فائنل کل لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائیگا

    مئی 24, 2025

    بارش اور طوفان نے پنجاب میں تباہی مچا دی،7 افراد جاں بحق، 41 زخمی

    مئی 24, 2025

    گلگت: لاپتہ ہونے والے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں برآمد

    مئی 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.