خیبرپختونخوا حکومت نے سوات کے علاقہ ملم جبہ میں 11 غیر ملکی سفارت کاروں کے قافلے پر حملے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور سپشل سیکرٹری داخلہ شامل ہیں ۔
کمیٹی ملم جبہ حملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کرے گی اور تحقیقات کے بعد تفصیلی رپورٹ تیار کر کے صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔
یاد رہے کہ 22 ستمبر کو سوات میں غیرملکی سفارتکاروں کے قافلے پر ملم جبہ کے علاقے جہان آباد میں حملہ ہوا تھا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے، حملے میں تمام غیر ملکی سفارتکار محفوظ رہے تھے۔