اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کردیے جس کے نتیجے میں ایک عمارت مکمل تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔ ایرانی حملے کے بعد اسرائیل میں ہنگامی حالت کے ساءرن بھی بجا دئیے گئے۔
اسرائیلی فوج نے اپنے شہریوں کو تاحکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے بتایاکہ میزائل حملوں کے دوران شیلٹرز میں جانے کیلئے بھگدڑ میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایاکہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کردی گئی ہیں اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
اسرائیلی حکومت نے دھمکی دی ہے کہ ایران کو حملے کا سخت جوان دیں گے ۔
دوسری جانب تل ابیب میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد تل ابیب سمیت دیگر علاقوں میں جنگی سائرن بجائے جارہے ہیں ۔
ادھر ایران نے کہا کہ حملو ں سے حسن نصر اللہ اور اسماعیل ہانیہ کی قتل کا بدلہ لیا ہے، اگر اسرائیل نے حملے کی کوشش کی تو مزید سخت جواب دیں گے ۔