Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے جدید بکتر بند گاڑیاں پشاور پولیس کو موصول
    • خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع
    • وفاق کے ساتھ اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے، سب صوبوں کے ساتھ چلیں گے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
    • افغانستان سے دہشت گردی اور منشیات سمگلنگ پر عالمی تشویش، وسطی ایشیاء کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ
    • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت
    • وادی لیپہ میں پاک فوج کا فلاحی اقدام، عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی
    • گوادر فری زون میں پاکستانی اور چینی سرمایہ کاروں کے مشترکہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
    • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سیاسی اختلافات کے باوجود صوبے کا امن ہماری اولین ترجیح ہے،گورنرخیبرپختونخوا
    پشاور سٹی اکتوبر 10, 2024

    سیاسی اختلافات کے باوجود صوبے کا امن ہماری اولین ترجیح ہے،گورنرخیبرپختونخوا

    Facebook Twitter Email
    Governor KP speech to Jirga in CM house
    سیاسی اختلافات موجود ہیں مگر صوبے کا امن اور عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات ہیں , فیصل کریم کنڈی
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کا امن ہماری ترجیحات اور آج کے جرگہ کا اکلوتا ایجنڈا امن  ہے ۔وزیر اعلی ہاؤس میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جرگہ کے انعقاد پر جہاں صوبائی حکومت کا مشکور ہوں وہیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

    گورنر فیصل  کریم کنڈی نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اس جرگہ کاانعقاد کیا۔

    فیصل کریم کنڈی کے مطابق ہمارے سیاسی اختلافات موجود ہیں مگر صوبے کا امن   اور  عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات ہیں اور عوام اور صوبےکا مفاد ہماری ترجیحات   میں  شامل  ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے، اس خطے میں افغانستان کا مسئلہ ہمارے سامنے ہے جہاں عالمی برادری مذاکرات سے مسئلہ کے حل پر متفق ہوئی، کل خیبر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ہمارے پاس وقت کم ہے ہم نے سب کو مذاکرات پر آمادہ کرنا اور مسئلے کا حل نکالنا ہے۔ جو لوگ اس ملک کے آئین اور قانون کو تسلیم کرتے ہیں ان سے مذاکرات کرنے چاہییں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ مطالبات صوبائی حکومت سے ہوں گےاور  کچھ وفاقی حکومت سے،  یہاں وزیر اعلی بھی بیٹھے ہیں وزیر داخلہ بھی اور سیاسی قیادت بھی آج ہمیں اس مسئلے  کا حل نکالنا ہوگا۔

    گورنر خیبرپختونخوانے کہا کہ امن کی صورتحال ابتر ہے صوبے کے متعدد علاقے آج بھی نوگو ایریاز ہیں ہم سب کو متحد ہوکر اس صوبے کو امن دینا ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ جرگہ میں شرکت سے قبل گورنر ہاؤس پشاور میں ایک اعلی سطح  کا   اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام ، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان ، میاں افتخار حسین ، قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاؤ ، آئی جی خیبرپختونخوا ، آئی جی ایف سی اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبہ میں امن کی صورتحال پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی کابینہ کی 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری،دیگر معاہدے بھی بتدریج ختم ہونگے،وزیراعظم
    Next Article علی امین گنڈاپور کالعدم پی ٹی ایم کے عمائدین سے جرگہ کرینگے،تمام سیاسی جماعتوں نے وزیراعلی کو اختیار دیدیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے جدید بکتر بند گاڑیاں پشاور پولیس کو موصول

    اکتوبر 19, 2026

    خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

    اکتوبر 19, 2026

    وفاق کے ساتھ اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے، سب صوبوں کے ساتھ چلیں گے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

    اکتوبر 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے جدید بکتر بند گاڑیاں پشاور پولیس کو موصول

    اکتوبر 19, 2026

    خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

    اکتوبر 19, 2026

    وفاق کے ساتھ اب ہمارے اختلافات نہیں ہوں گے، سب صوبوں کے ساتھ چلیں گے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

    اکتوبر 19, 2026

    افغانستان سے دہشت گردی اور منشیات سمگلنگ پر عالمی تشویش، وسطی ایشیاء کے استحکام کے لیے سنگین خطرہ

    اکتوبر 19, 2026

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت

    اکتوبر 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.