Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 24, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکيان سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
    • چینی صدر شی جن پنگ وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، صدر ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال
    • اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری
    • ریڈیو پاکستان پشاور حملہ: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی نامزد،رپورٹ عدالت میں پیش
    • وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
    • وفاق اور آزاد کشمیر حکومت کے درمیان رابطہ کاری مؤثر بنانے پر اتفاق
    • وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیئرمین سے ملاقات
    • نائب وزیراعظم کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سیاسی اختلافات کے باوجود صوبے کا امن ہماری اولین ترجیح ہے،گورنرخیبرپختونخوا
    اہم خبریں اکتوبر 10, 2024

    سیاسی اختلافات کے باوجود صوبے کا امن ہماری اولین ترجیح ہے،گورنرخیبرپختونخوا

    Facebook Twitter Email
    Governor KP speech to Jirga in CM house
    سیاسی اختلافات موجود ہیں مگر صوبے کا امن اور عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات ہیں , فیصل کریم کنڈی
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کا امن ہماری ترجیحات اور آج کے جرگہ کا اکلوتا ایجنڈا امن  ہے ۔وزیر اعلی ہاؤس میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جرگہ کے انعقاد پر جہاں صوبائی حکومت کا مشکور ہوں وہیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

    گورنر فیصل  کریم کنڈی نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی اسمبلی کے ممبران کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اس جرگہ کاانعقاد کیا۔

    فیصل کریم کنڈی کے مطابق ہمارے سیاسی اختلافات موجود ہیں مگر صوبے کا امن   اور  عوام کی خوشحالی ہماری ترجیحات ہیں اور عوام اور صوبےکا مفاد ہماری ترجیحات   میں  شامل  ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہے، اس خطے میں افغانستان کا مسئلہ ہمارے سامنے ہے جہاں عالمی برادری مذاکرات سے مسئلہ کے حل پر متفق ہوئی، کل خیبر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ہمارے پاس وقت کم ہے ہم نے سب کو مذاکرات پر آمادہ کرنا اور مسئلے کا حل نکالنا ہے۔ جو لوگ اس ملک کے آئین اور قانون کو تسلیم کرتے ہیں ان سے مذاکرات کرنے چاہییں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ مطالبات صوبائی حکومت سے ہوں گےاور  کچھ وفاقی حکومت سے،  یہاں وزیر اعلی بھی بیٹھے ہیں وزیر داخلہ بھی اور سیاسی قیادت بھی آج ہمیں اس مسئلے  کا حل نکالنا ہوگا۔

    گورنر خیبرپختونخوانے کہا کہ امن کی صورتحال ابتر ہے صوبے کے متعدد علاقے آج بھی نوگو ایریاز ہیں ہم سب کو متحد ہوکر اس صوبے کو امن دینا ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ جرگہ میں شرکت سے قبل گورنر ہاؤس پشاور میں ایک اعلی سطح  کا   اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ، وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام ، عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان ، میاں افتخار حسین ، قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاؤ ، آئی جی خیبرپختونخوا ، آئی جی ایف سی اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صوبہ میں امن کی صورتحال پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی کابینہ کی 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری،دیگر معاہدے بھی بتدریج ختم ہونگے،وزیراعظم
    Next Article علی امین گنڈاپور کالعدم پی ٹی ایم کے عمائدین سے جرگہ کرینگے،تمام سیاسی جماعتوں نے وزیراعلی کو اختیار دیدیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکيان سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو

    ستمبر 24, 2026

    چینی صدر شی جن پنگ وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، صدر ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال

    ستمبر 24, 2026

    اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری

    ستمبر 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکيان سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو

    ستمبر 24, 2026

    چینی صدر شی جن پنگ وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، صدر ٹرمپ کا ریڈ کارپٹ پر شاندار استقبال

    ستمبر 24, 2026

    اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری

    ستمبر 24, 2026

    ریڈیو پاکستان پشاور حملہ: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بھی نامزد،رپورٹ عدالت میں پیش

    ستمبر 24, 2026

    وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    ستمبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.