اسلام آباد: وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں نمایاں بہتری پاکستانی ڈیجیٹل شعبہ میں تیز رفتار ترقی اور مؤثر حکومتی اقدامات کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا آن لائن حکومتی خدمات کے شعبہ میں 20 فیصد بہتری رہی جس کا سکور 0.8422 رہا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر دوسرے نمبر پر رہا، تاہم بہتری کی سب سے نمایاں شرح اسی شعبہ میں ریکارڈ کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے خصوصی طور پر ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کو اصلاحات کی جانب ایک اہم پیشرفت قرار دیا۔
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کیلئے ڈیجی سکلز، سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اور اے آئی کی تربیت جیسے پروگراموں پر توجہ دے رہی ہے۔
اس شاندار کامیابی پر وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر پاکستانی شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔

