Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جون 24, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 11 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید
    • کیا ایران میں اسرائیلی مقاصد حاصل ہو گئے؟
    • وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی عرب، قطر اور چین کے سفرا کی ملاقاتیں، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر غور
    • ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • جنگ بندی سے قبل ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی
    • اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی صدر کی تجویز کردہ جنگی بندی کی تجویز قبول کرنے کا اعلان
    • کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پربس میں آگ بھڑک اٹھی، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی
    • ایران اور اسرائیل نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کرلیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وفاقی کابینہ کی 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری،دیگر معاہدے بھی بتدریج ختم ہونگے،وزیراعظم
    اہم خبریں

    وفاقی کابینہ کی 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری،دیگر معاہدے بھی بتدریج ختم ہونگے،وزیراعظم

    اکتوبر 10, 2024Updated:اکتوبر 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Federal Cabinet approved termination of contract with 5 IPPs
    پہلے مرحلے میں تقریبا2400 میگاواٹ صلاحیت کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کی تجویز منظور
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5 آئی پی پیز سے معاہدہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہار بھی  کیا گیا۔

    وزیرِ اعظم شہبازشریف  نے  کابینہ  سے  اپنے  خطاب  میں  کہا  کہ   اس اقدام سے بجلی صارفین کو 60 ارب روپے سالانہ کا فائدہ اور بجلی کے فی یونٹ نرخ میں کمی واقع ہوگی اور مجموعی طور پر ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت استحکام کی جانب تیزی سے گامزن ہے،  پہلے مرحلے میں 5 آئی پی پیز کے ساتھ بجلی خریدنے کا معاہدے ختم کر رہے ہیں بجلی صارفین کو سالانہ 60 ارب اور مجموعی طور پر ملکی خزانے کو 411 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

    وزیرِاعظم نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں دیگر آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر بتدریج نظر ثانی کرکے ٹیرف میں کمی لائی جائے گی، وقت آگیا ہے کہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے زائد تھی، 6.9 فیصد پر آنے سے عوام کو ریلیف ملا، اللہ کے بے پایاں فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت سے 2025ء کا 7 فیصد کا ہدف 2024ء میں ہی حاصل کر لیا گیا، 5 آئی پی پیز مالکان نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی اور رضاکارانہ طور پر ان معاہدوں کو حکومت کے ساتھ ختم کرنے پر اتفاق کیا  ۔

    وزیراعظم  شہبازشریف  کا  کہنا  تھا  کہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات کیلئے قائم کردہ ٹاسک فورس اور وفاقی کابینہ کے اراکین اس کوشش کیلئے لائقِ تحسین ہیں،حالیہ گرمیوں میں وفاق اور وزیرِ اعلی پنجاب نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا، عوام سے کئے گئے اپنے ہر وعدے پر قائم ہوں۔

    وزیراعظم  نے  مزید  کہا  کہ   سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا، گزشہ سہ ماہی میں 8.8 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہیں، اپنی محنت کی کمائی پاکستان بھیجنے والے ہمارے بیرونِ ملک مقیم عظیم پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے: سعوی وزیر سرمایہ کاری
    Next Article سیاسی اختلافات کے باوجود صوبے کا امن ہماری اولین ترجیح ہے،گورنرخیبرپختونخوا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 11 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

    جون 24, 2025

    کیا ایران میں اسرائیلی مقاصد حاصل ہو گئے؟

    جون 24, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی عرب، قطر اور چین کے سفرا کی ملاقاتیں، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر غور

    جون 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 11 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید

    جون 24, 2025

    کیا ایران میں اسرائیلی مقاصد حاصل ہو گئے؟

    جون 24, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی عرب، قطر اور چین کے سفرا کی ملاقاتیں، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر غور

    جون 24, 2025

    ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    جون 24, 2025

    جنگ بندی سے قبل ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، 4 اسرائیلی ہلاک، متعدد زخمی

    جون 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.