Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    • پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفر کے لیے تیار
    • فارما ایشیا 2026ء کراچی: دوسرے روز بھی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت
    • چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام محکموں کو خریداری کے عمل کا جائزہ لینے اور اصلاحات کی ہدایت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید شہید
    بلوچستان اکتوبر 19, 2026

    بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید شہید

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع قلات اور ضلع گوادر میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے.

    کارروائی کے دوران پاک فوج کے میجر وجاہت وحید نے جامِ شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے ضلع قلات کے علاقے جتک آباد اور ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے شادی کور میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی، جو مقامی آبادی کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے۔

    مقامی آبادی کے تحفظ اور علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اکتوبر 2026 کو ضلع قلات کے علاقے جتک آباد میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔

    کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موٴثر انداز میں نشانہ بنایا۔

    شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ اسلحے اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ بھی برآمد کرلی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے علاقے شادی کور میں بھی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے متعدد کلیئرنس آپریشنز کیے گئے۔

    اسی دوران میجر وجاہت وحید کی قیادت میں آگے بڑھنے والے سکیورٹی فورسز کے دستے کو دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد (آئی ای ڈی) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

    دھماکے کے نتیجے میں 34 سالہ میجر وجاہت وحید، ساکن لاہور، وطن کے دفاع میں فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تحت منظور کردہ وژن ”عزمِ استحکام“ کے تحت دہشت گردی کے خلاف مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔

    سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پْرعزم ہیں۔

    4 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر بلوچستان آپریشن پاکستان میں دہشت گردی پسنی آئی ای ڈی دھماکا سکیورٹی فورسز عزم استحکام قلات آپریشن گوادر آپریشن میجر وجاہت وحید
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    Next Article گوادر فری زون میں پاکستانی اور چینی سرمایہ کاروں کے مشترکہ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
    Saqib Butt

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026

    خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض

    اکتوبر 22, 2026

    بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.