خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں قبائل کے درمیان فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے قبائلی جھڑپ سے متعلق کہا ہے کہ قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، فائرنگ سےزخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی سی جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔
سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کیلئے پہلے سے موجود ہیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کرم میں پہلے بھی ضلع کرم میں کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔